ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماری حکومت بنی تو نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو ملے گا شہید کا درجہ: راہل گاندھی

ہماری حکومت بنی تو نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو ملے گا شہید کا درجہ: راہل گاندھی

Sat, 23 Feb 2019 23:50:18    S.O. News Service
نئی دہلی ، 23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے سنیچر کو کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ان کی پارٹی کی حکومت بننے پرملک کے لیے جان نچھاور کرنے والے نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی ’شہید‘ کا درجہ دینے کا بندوبست کیا جائے گا۔راہل نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اسٹوڈنٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔راہل گاندھی نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کو شہید کا درجہ ملنا چاہئے،اگر ہماری حکومت آئی تو ان کو شہید کا درجہ ملے گا۔ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھی کانگریس صدر نے سی آر پی ایف جوانوں کو شہید کا درجہ نہیں ملنے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے نریندر مودی حکومت پر نشانہ لگایا تھا اور کہا تھا کہ مودی کے ’نیو انڈیا‘ میں اپنی جان نچھاور کرنے والے جوانوں کو شہید کا درجہ نہیں حاصل ہے لیکن ایک کمپنی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا تحفہ آسانی سے ملتا ہے۔طالب علموں کے ساتھ بات چیت میں راہل نے ملک کے تعلیمی نظام میں ایک خاص نظریہ مسلط جانے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ آپ کسی بھی یونیورسٹی میں پوچھ لیجیے،پتہ چلے گا کہ وائس چانسلر کے عہدے پر ایک نظریہ اور ایک تنظیم کے لوگ بٹھائے جا رہے ہیں،وہ ہندوستان کے تعلیمی نظام کو اپنا اوزار بنانا چاہتے ہیں۔راہل نے کہاکہ ہمیں ان اداروں کو خود مختاری دینی ہے، مکمل پیسے دینا ہے،یہ نہیں کہنا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے،یہی ہم میں اور ان میں فرق ہے۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت تعلیم پر بجٹ میں کمی کی ہے اور وہ تعلیم کو پرائیویٹ گروپوں کے ہاتھوں میں سونپ رہی ہے،ہم حکومت میں تھے تو 20 یونیورسٹیاں کھولی گئیں، گزشتہ پانچ سال میں صرف ایک یونیورسٹی کھولی گئی۔

Share: